ایران کی سٹنگ والی بال ٹیم ایشیائی چیمپیئن بن گئی

ایران کی سٹنگ والی والی بال ٹیم نے قازقستان کے خلاف کامیابی حاصل کر کے ایشیائی چیمپئن شپ جیت لی۔

تہران- ارنا- ایران کی سٹنگ والی بال ٹیم نے میزبان قازقستان کو 3-0 سے شکست دے کر ایشیائی چیمپئن شپ جیت لی۔

 اس میچ میں ایران کی ٹیم نے قازقستان کے خلاف بالترتیب 25-21، 25-14 اور 25-17 سے کامیابی حاصل کی۔

 ایران کی سٹنگ والی بال ٹیم نے اس  ٹورنامنٹ میں پانچ میچ کھیلے اور سب میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

 اس ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیمر سن 2024 کے پیرس پیرالمپکس گیمز کھیلنے کی حقدار ہوگی۔

 گزشتہ سال ایرانی ٹیم نے بوسنیا میں ہونے والے عالمی مقابلوں کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .